Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دی

عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری روک دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی ودیگر 5 کیسز کی سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا۔

عدالت نے 25 نومبر تک متعلقہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا ہے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی ہے۔

عدالت نے اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کی ہے، اڈیالہ جیل حکام کی جانب سے شوکاز نوٹس کا جواب بھی نہیں دیا گیا،عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔

Related posts

پارا چنار بحران برقرار ، ٹماٹر فی کلو 700 ، پٹرول فی لٹر ایک ہزار روپے میں فروخت ہونے لگا

Mobeera Fatima

اسرائیل کا یمن میں حوثیوں پر فضائی حملہ، بندگاہوں اور پاور پلانٹز کو نشانہ بنایا

Mobeera Fatima

پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کیلئے الگ اصول اپنایا گیا، جسٹس منیب اختر

Mobeera Fatima

Leave a Comment