Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مختلف لوکیشنز پر موجود دفاتر میں ڈیٹا کا تحفظ ایک بڑا چیلنج قرار

سائبر سیکیورٹی کی فرم کی جانب سے کیے گئے حالیہ سروے کی رپورٹ کے مطابق جغرافیائی طور پر مختلف لوکیشنز پر دفاتر رکھنے والی کمپنیوں میں سے ایک تہائی کا ماننا ہے کہ ایک سے زیادہ لوکیشنز پر موجود دفاتر میں آئی کا مربوظ نظام قائم رکھنا ایک اہم چیلنج ہے جبکہ 23 فیصد کاروباری اداروں کے مطابق ایک سے زیادہ سائٹس ہونے کے باعث معلومات اور ڈیٹا کا تحفظ ایک بڑا مسئلہ ہے۔

کاسپرسکی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جغرافیائی طور پر تقسیم شدہ کاروبار کا انتظام: چیلنجز اور حل’ نیٹ ورک اور انفارمیشن سیکیورٹی کے چیلنجز کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتی ہے جو جغرافیائی طور پر مختلف لوکیشنز پر موجود کمپنیوں کو درپیش ہیں اور ان مشکلات پر قابو پانے کے لیے حل کو نمایاں کرتی ہے۔

آئی ٹی انفراسٹرکچر اور انفارمیشن سیکیورٹی کے مسائل پر غور کرتے وقت، یہ قابل ذکر ہے کہ 40فیصد ماہرین متعدد سائٹس پر سائبر سیکیورٹی کے مسائل کو حل کرتے وقت واقعے کا پتہ لگانے اور ردعمل کو بنیادی رکاوٹ کے طور پر شناخت کرتے ہیں۔ایک تہائی کمپنیوں کے مطابق حفاظتی اقدامات کو مؤثر طریقے سے نافذ کرنے اور ایک مربوط سیکیورٹی پالیسی مرتب کرنے میں مشکلات موجود ہیں۔

دیگر تکنیکی مسائل میں موجودہ نیٹ ورک میں نئے دفاتر کا قیام اور انضمام، آئی ٹی پروفیشنلزکی خدمات حاصل کرنے کے زیادہ اخراجات، سیکیورٹی مینجمنٹ ٹولز کا ایک متنوع سوٹ اور سسٹم کی ناکامی کے بعد ریکوری کا طویل وقت وغیرہ شامل ہیں۔

کیسپرسکی کے بزنس ڈیویلپمنٹ مینیجر میکسم کیمنسکی کا کہنا ہے کہ ہماری تحقیق کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ جغرافیائی طور پر کئی دفاتر میں مسلسل نیٹ ورک اور معلومات کی حفاظت فراہم کرنا ایک مشکل کام ہے۔ اور سائبرسیکیوریٹی ٹولز، ان ماہرین پر ایک اہم بوجھ ڈال سکتے ہیں جو یکساں حفاظتی معیارات اور مسلسل نیٹ ورک کنفیگریشن کو نافذ کرنے اور برقرار رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے کمپنیوں کو ایسے حل کا اطلاق کرنا چاہیے جو مرکزی اور خودکار نیٹ ورک مینجمنٹ کو فعال کریں اور تمام دفاتر کو جامع تحفظ فراہم کریں۔

کیسپرسکی ماہرین جغرافیائی طور پر مختلف لوکیشنز پر موجود کمپنیوں کو سائبر خطرات سے بچانے اور نیٹ ورک کے مسائل کے امکان کو کم کرنے کے لیے کیسپرسکی وین ایس ڈیجی سے خصوصی حل استعمال کرنے کی تجویز کرتے ہیں، جو ایک ہی کنسول سے پورے کارپوریٹ نیٹ ورک کا انتظام کرتا ہے۔

یہ حل کمپنیوں میں الگ الگ کمیونیکیشن چینلز اور نیٹ ورک کے افعال کو یکجا کرتا ہے، قابل اعتماد نیٹ ورکس کی تعمیر میں سہولت فراہم کرتا ہے اور زیرو ٹچ تجربہ کے ساتھ نئی برانچوں کے کنکشن کو فعال کرتا ہے۔ کیسپرسکی مرکزی اور خودکار حل جیسے کہ کیسپرسکی نیکسٹ ایک ڈی آر ایکسپرٹ کو لوگو کرنے کا بھی مشورہ دیتا ہے تاکہ کمپنی کے تمام اثاثوں اور ہیڈ کوارٹر اور مقامی دفاتر دونوں پر جامع سائبر تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Related posts

معاشی استحکام کے عوام کو دیرپا ثمرات ملیں گے، گورنر اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور ، رہائی کا حکم

Mobeera Fatima

یونان کشتی حادثے کا مرکزی ملزم گجرات سے گرفتار

Mobeera Fatima

Leave a Comment