Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کال ٹریسنگ کے ذریعے نواز ، زرداری ، شہباز ، مریم جیل جائیں گے ، عمر ایوب

تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حساس ادارے کو کال ٹریسنگ کا اختیار دینے والے کل خود کال ٹریسنگ کی زد میں آئیں گے۔ 

میڈیا سے گفتگو میں عمرایوب نے کہا کہ کال ٹریسنگ کا اختیار دینے والے جیل جائیں گے، اسی قانون کے ذریعے آصف زرداری، نواز شریف ، شہباز شریف، بلاول اور مریم جیل جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کال ٹریسنگ کا اختیار دینے والے سب عدالتوں میں پھرتے نظر آئیں گے۔ میرے خلاف گرفتاری کا وارنٹ جاری ہوا ، سادہ کپڑوں میں لوگ میرے گھر میں گھسے لیکن اب وہ مقدمہ ختم ہو چکا ہے۔

عمر ایوب نے مزید کہا کہ جج صاحب بار بار کہہ رہے ہیں کہ ان لوگوں کے خلاف موجود شواہد پیش کریں لیکن وہ لوگ شواہد پیش نہیں کر رہے، تفتیشی افسر ہم سے ہمارا فون مانگتا ہے اس کے ذریعے انہوں نے کیا کرنا ہے ، سی ڈی آر انکے پاس ہے اس کو استعمال کریں۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بجٹ پاکستانی عوام کے خلاف معاشی دہشتگردی ہے ، جتنی نادان اور ڈفر حکومت یہ ہے میں نے کبھی نہیں دیکھی۔

Related posts

علی امین گنڈاپور کی وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ ہونے پر عدالت برہم

Mobeera Fatima

رفح حملے میں امریکی بم استعمال ہونیکا انکشاف ، برازیل نے اسرائیل سے سفیر واپس بلا لیا

admin

پیٹرول پر سبسڈی کی مد میں مستحقین میں کتنے ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں؟

Mobeera Fatima

Leave a Comment