Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، امریکا میں جب میچ شروع ہو گا تو پاکستان میں تاریخ بدل چکی ہو گی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جب میچ شروع ہو گا تو اس وقت پاکستان میں تاریخ بدل چکی ہو گی، یعنی یکم جون کو ہونے والا میچ پاکستان میں دو جون کو دیکھا جائے گا۔

عالمی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ امریکا میں جب یکم جون کو شروع ہوگا تو اس وقت پاکستان میں تاریخ تبدیل ہو چکی ہوگی اور پاکستان میں دو جون کے صبح ساڑھے پانچ بج رہے ہوں گے۔

ٹیکساس میں یہ میچ یکم جون کی رات امریکا کے مقامی وقت کے مطابق ساڑھے سات بجے شروع ہوگا اور اس وقت پاکستان میں دو جون ہوگی اور صبح ساڑھے پانچ بج رہے ہوں گے۔

اس ٹورنامنٹ میں یہ کیفیت تقریبا پورا مہینہ جاری رہے گی کہ امریکا میں تاریخ اور ہوگی اور پاکستان میں تاریخ اور ہوگی۔

اس ورلڈ کپ میں زیادہ تر میچز ایسے ٹائم پر کھیلے جائیں گے کہ جس وقت پاکستانی شائقین کو ٹی وی پر میچ دیکھنا مشکل ہوگا۔

Related posts

ووسٹرشائر کے نوجوان باؤلر جوش بیکر 20 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

admin

92 ورلڈکپ کی جیت انضمام الحق کی وجہ سے تھی، بیرسٹر دانیال چودھری

Mobeera Fatima

وہاب ریاض نے الزامات لگانے والے صحافی کو لیگل نوٹس بھیج دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment