Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

لکی مروت میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 3 دہشتگرد مارے گئے

لکی مروت میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائی سرائے نورنگ بھیٹنی نہر کے قریب کی گئی ، ہلاک دہشتگرد پولیس و قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملوں میں مطلوب تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں سے مقابلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا ، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے 4 دستی بم، کلاشنکوف، کارتوس اور 2 موبائل فون برآمد کر لئے گئے۔

حکام نے کہا کہ ہلاک دہشتگرد ہجرت اللہ عرف ہجرت حرام تالہ گمبیلا لکی مروت کا رہائشی ہے، تینوں دہشتگرد ایل ایچ سی وحید اللہ، ٹریفک کانسٹیبل انور شیر اور سپاہی ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

Related posts

چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کا ہم نیٹ ورک کے کراچی آفس کا دورہ

Mobeera Fatima

بابر اعظم ٹیسٹ میں بدترین اوسط والےدوسرے بیٹر بن گئے

Mobeera Fatima

بحریہ ٹائون کی جائیدادیں نیلام کرنے کا اعلان

Mobeera Fatima

Leave a Comment