Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

کرسٹیانو رونالڈو کا فیفا کلب ورلڈ کپ میں کھیلنے سے انکار

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے تصدیق کی ہے کہ وہ امریکا میں 14 جون سے شروع ہونے والے فیفا کلب ورلڈ کپ 2025 میں حصہ نہیں لیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کھیلنے کے لیے کئی کلبوں کی جانب سے آفرز موصول ہوئیں مگر انہوں نے سب کو مسترد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت کلب ورلڈ کپ پر بات کرنا بے معنی ہے میری پوری توجہ قومی ٹیم پر ہے۔

کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ مجھے اپنی قریبی، درمیانی اور طویل المدتی بنیادوں پر صحت کا بھی خیال رکھنا چاہیے۔ میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ میں کلب ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کچھ باتیں ہوتی ہیں جن پر غور کیا جا سکتا ہے۔ اور کچھ ایسی ہوتی ہیں جو غیر ضروری ہوتی ہیں۔ ہر چیز میں حصہ لینا ضروری نہیں۔

یقینی طور پر کرسٹیانو رونالڈو کے مداحوں کے لیے یہ ایک مایوس کن خبر ہے خاص طور پر وہ لوگ جو انہیں ایک اور عالمی اسٹیج پر ایکشن میں دیکھنے کے خواہشمند تھے۔

Related posts

پاکستان میں پہلی مرتبہ پلاٹ کے ملکیتی پیپرز اور شناختی کارڈ کی کاپی پر قرضہ دینے کی منظوری

Mobeera Fatima

نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل اور آسٹریلیا کے ایلیکس کیری نے پی ایس ایل ڈرافٹ کیلئے خود کو رجسٹرڈ کروا لیا

Mobeera Fatima

اسلام آباد ، دوست کی جگہ عدالت پیش ہونیوالا گرفتار ، اصلی ملزم بھی پکڑا گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment