Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عدالت نے سابق صدر عارف علوی کو کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا

سابق صدر عارف علوی کو سندھ ہائی کورٹ نے کسی بھی درج مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

سابق صدر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرنے کی درخواست پرعدالت میں سماعت ہوئی، اس موقع پر سابق صدر عارف علوی کے وکیل کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز عدالت نے 3 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

وکیل کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کی وجہ سے نامعلوم ایف آئی آرز میں گرفتاری کا خدشہ ہے، گرفتاری ہوگئی تو ہم اس عدالت کے دائرہ اختیار سے نکل جائیں گے۔

جسٹس ثناء اکرم منہاس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس مرحلے پر کوئی حکم امتناع جاری نہیں کر رہے، یہ اپنے آپ کو کچھ دن کے لیے بچا لیں گے۔ وکیل نے کہا کہ ایسا حلیم عادل شیخ کے ساتھ ہو چکا ہے۔

اس موقع پر جسٹس ارباب علی ہکڑو نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے سامنے ایف آئی آرز نہیں ہیں کیسے روک سکتے ہیں؟ جس پر سابق صدر عارف علوی کے وکیل کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کیا جائے۔

Related posts

غزہ ، لبنان اور شام پر اسرائیل کے حملے ، 150 شہری شہید

Mobeera Fatima

پاکستان میں آن لائن اور ڈیجیٹل مالی لین دین کے رجحان میں اضافہ ہو گیا، اسٹیٹ بینک

Mobeera Fatima

بیرون ملک سے آنیوالوں کو ایک سے زائد موبائل فون اجازت مل گئی

Mobeera Fatima

Leave a Comment