عدالت نے جے یو آئی کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔
انسداد دہشتگردی عدالت سکھر کے جج عبدالرحمان قاضی نے مختصر فیصلہ سنایا جس میں تمام 6 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔
عدالت نے ملزمان کو قتل اور دہشت گردی کے الزام میں عمر قید جبکہ اسلحہ کے الزام میں سات سات سال قید کی سزا سنائی ہے۔
واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 13 دسمبر کو قتل کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ عدالت نے اس کیس کی 450 سے زائد سماعتیں کیں اور کیس میں مجموعی طور پر 17 گواہان پیش ہوئے۔
یاد رہے کہ 29 نومبر 2014 کو جے یو آئی رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو سکھر میں فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔