Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس ، جیل حکام سے جواب طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کیس میں جیل حکام سے جواب طلب کر لیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب  طاہر نے علی امین گنڈا پور کی درخواست پر سماعت کی، علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن نے موقف اپنایا کہ اس عدالت کے حکم کے باوجود ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی، عدالت کے ستمبر اور اکتوبر 2024 کے آرڈر کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے استفسار کیا کہ کیا آرڈر تھا ہمارا جس کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟ وکیل راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ عدالت نے کوآرڈینیٹر کے ذریعے ملاقات کا کہا تھا۔

جسٹس ارباب طاہر نے ریمارکس دیئے کہ آپ ستمبر اور اکتوبر 2024 کی بات کر رہے ہیں اب 2025 ہے، آپ چاہتے ہیں ہم کوآرڈینیٹر کے خلاف کارروائی کریں اسے پکڑیں، ابھی ہم صرف جیل حکام سے جواب مانگ لیتے ہیں۔

Related posts

دریاؤں کا پانی کہاں لے جاؤ گے، جمعیت علمائے ہند کے سربراہ کا مودی کا ہم نوا بننے سے انکار

Mobeera Fatima

جان باس نے امریکہ میں افغانوں کی آبادکاری پر پاکستان کے تعاون کا شکریہ ادا کیا، میتھیو ملر

Mobeera Fatima

حکومت کی جانب سے عوام کیلئے چینی سستی کرنے کے باوجود مہنگے داموں فروخت جاری

Mobeera Fatima

Leave a Comment