Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

کولمبیا کا فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان

بگوٹا: کولمبیا نے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے بعد رملہ میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کولمبیا نے بھی فلسطین کو باقاعدہ طور پر آزاد ریاست تسلیم کرنے کے بعد رملہ، فلسطین میں سفارتخانہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔

کولمبیا کے صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ میں شہریوں کا قتل عام کیا۔ کولمبیا نے اسرائیلی بربریت کی وجہ سے اسرائیل میں اپنا سفارتخانہ بند کیا اور آئندہ ماہ رملہ میں کولمبیا کا سفارتخانہ کھل جائے گا۔

دوسری طرف گزشتہ روز 3 یورپی ملکوں آئرلینڈ، اسپین اور ناروے کی قیادت نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان پچھلے کئی ہفتوں سے کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا مگر اب یہ بدھ کو زیادہ ٹھوس، موثر اور جاندار طریقے سے سامنے آیا ہے۔

آئرلینڈ کے وزیر اعظم سائمن ہیرس نے کہا کہ ہم اوسلو اور میڈرڈ کے ساتھ مشترکہ اعلامیہ میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں۔ یہ آئرلینڈ اور فلسطین کے لیے ایک تاریخی اور اہم دن ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ مزید ملک بھی اس سلسلے میں ہمارے ہمقدم بنیں گے۔

اسپین کے وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کی طرف سے بھی یہ اعلان کیا گیا کہ 28 مئی کو آزاد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ناروے کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا ملک فلسطین کو باضابطہ طور پر 28 مئی سے ایک ریاست کے طور پر تسلیم کر لے گا۔

Related posts

اسرائیل کا فضائی حملہ، تہران اور قریبی شہر میں دھماکے، ایران کی تصدیق

Mobeera Fatima

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب پہنچ گئے

Mobeera Fatima

نریندر مودی کا طیارہ ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود میں داخل

Mobeera Fatima

Leave a Comment