Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

کوچز، مینٹورز اور والدین نوجوان کھلاڑیوں پر غیر ضروری دباؤ نہ ڈالیں ، مصباح الحق

قومی سلیکٹر اور قومی اکیڈمی کے بیٹنگ کنسلٹنٹ مصباح الحق نے نوجوان کرکٹرز پر غیر ضروری دباؤ ڈالنے کے بجائے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر زور دیا ہے۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ کامیابی کے لیے صرف ٹیلنٹ کافی نہیں بلکہ نظم و ضبط، مستقل مزاجی اور سخت محنت بھی ضروری ہے۔

پی سی بی ڈیجیٹل کو انٹرویو میں مصباح الحق نے کہا کہ کوچز، مینٹورز اور والدین نوجوان کھلاڑیوں کی رہنمائی ضرور کریں، تاہم ان پر ایسا دباؤ نہ ڈالیں جو ان کے کھیلنے کے جذبے اور اعتماد کو متاثر کرے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز کو ذمہ داری دینا ضروری ہے، لیکن ان کی عمر، ذہنی نشوونما اور سیکھنے کے عمل کو بھی مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کو غلطیوں سے سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مناسب وقت اور مواقع ملنے چاہییں۔

سابق کپتان نے چار روزہ فرسٹ کلاس کرکٹ کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ فارمیٹ نوجوان کھلاڑیوں کی تکنیک، صبر، فیصلہ سازی اور ذہنی مضبوطی کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ دورانیے کی کرکٹ ہی کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کے چیلنجز کے لیے تیار کرتی ہے۔

Related posts

مچل اسٹارک نے 15 گیندوں پر 5 وکٹیں حاصل کرکے ٹیسٹ کرکٹ کا 78 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

Mobeera Fatima

بھارتی میچ کا کنٹرول ہمارے ہاتھ میں نہیں، حکومت نے فیصلہ کرنا ہے، سلمان علی آغا

Mobeera Fatima

شاہزیب رند عالمی مارشل آرٹس میں پاکستان کا نام روشن کرنے کو تیار

Mobeera Fatima

Leave a Comment