Daily Systematic Metro News Breaking News
معیشت

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

امریکا اور ایران کے درمیان ہفتے کے آخر میں ہونے والی تازہ فوجی کارروائیوں کے بعد عالمی مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا، جبکہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق اسپاٹ گولڈ کی قیمت میں ایک وقت میں 1.6 فیصد تک کمی آئی اور یہ تقریباً 4,050 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا، گزشتہ ہفتے بھی سونے کی قیمت میں 1.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

دو دن قبل عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک روز کی کمی کے بعد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ ، 33 ہزار 536 روپے کا ہو گیا تھا۔

دوسری جانب امریکا اور ایران کے درمیان دوبارہ کشیدگی شروع ہونے کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت 2.67 ڈالر (3.51 فیصد) اضافے کے ساتھ 78.68 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

Related posts

سونا 2 لاکھ 57 ہزار400روپے کا تولہ ہو گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار ، ڈالر بھی سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے، 84 ہزار کی حد عبور ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

Leave a Comment