Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

آبنائے ہرمز کی بندش سے خوراک کا شدید بحران پیدا ہونیوالا ہے، ایف اے او

فوڈ اینڈ ایگری کلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش آنے والے مہینوں میں عالمی سطح پر خوراک کے شدید بحران کو جنم دے سکتی ہے۔

ادارے کے مطابق ہرمز کے راستے عالمی تیل کی ترسیل کا تقریباً پانچواں حصہ اور کھاد کی سپلائی کا ایک تہائی حصہ گزرتا تھا، تاہم ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد یہ اہم گزرگاہ مؤثر طور پر بند ہو گئی ہے۔

ایف اے او نے خبردار کیا کہ اس صورت حال کے باعث خاص طور پر گرمیوں کی فصلوں کے لیے کھاد کی قلت پیدا ہو سکتی ہے، جس سے زرعی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ادارے نے متبادل زمینی و بحری راستوں، خصوصاً جزیرہ نما عرب سے بحیرہ احمر تک راستے استعمال کرنے پر زور دیا، جبکہ ممالک سے اپیل کی کہ توانائی اور کھاد کی برآمدات پر پابندیاں نہ لگائی جائیں اور غذائی امداد کو تجارتی پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا جائے۔

ایف اے او کے چیف اکنامسٹ میکسیمو ٹوریرو کے مطابق یہ صرف عارضی مسئلہ نہیں بلکہ “زرعی و غذائی نظام کو باقاعدہ جھٹکا” ہے، جو مرحلہ وار سامنے آ رہا ہے۔

Related posts

پاک افغان طورخم بارڈر پر داخلے کی عارضی دستاویزات کی شرط لاگو

Mobeera Fatima

اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ، خان یونس میں دوبارہ آپریشن سے ایک لاکھ 80 ہزار فلسطینی بے گھر

Mobeera Fatima

پاکستان کا دورہ کامیاب اور مثبت ، تعلقات مزید مضبوط بنائیں گے ، امریکی ارکان کانگریس

Mobeera Fatima

Leave a Comment