Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 2015 کے قانون کے تحت کرانیکا حکم، انتخابی شیڈول آج ہی جاری کرنے کا اعلان

الیکشن کمیشن نے وفاقی دارالحکومت میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 کے تحت انتخابات کرانے کا حکم دیتے ہوئے انتخابی شیڈول آج ہی جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتی۔ آئین میں واضح ہے کہ بلدیاتی انتخابات متعلقہ قانون کے مطابق ہونے چاہئیں۔

وفاقی دارالحکومت میں آخری بلدیاتی انتخابات 2015 میں ہوئے تھے، منتخب بلدیاتی حکومت کی مدت 14 فروری 2021 کو ختم ہو گئی تھی جس کے بعد نئے انتخابات نہیں ہو سکے۔ قانون کے تحت مدت ختم ہونے کے بعد 120 دن کے اندر نئے انتخابات کرائے جانے تھے لیکن قانون میں بار بار تبدیلیوں اور انتظامی مسائل کے باعث انتخابی عمل تعطل کا شکار رہا۔

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے مختصر حکمنامہ پڑھ کر سنایا۔ سماعت کے دوران سیکرٹری داخلہ اور الیکشن کمیشن کے حکام پیش ہوئے۔

Related posts

پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے سہولت، ڈلیوری کاؤنٹرز ہفتہ کو بھی کھلے رہیں گے

Mobeera Fatima

شہداء کا احترام ہر پاکستانی پر مقدس فرض ہے، آرمی چیف

Mobeera Fatima

پاکستانی ہائی کمیشن کا بنگلا دیش میں طلبہ کو احتجاج سے دور رہنے کا مشورہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment