Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

چینی محققین نے پانی کے بہاؤ اور سیلاب کی پیش گوئی کے لئے نیا ماڈل تیار کرلیا

چینی محققین نے ایک نیا ہائبرڈ ڈیپ لرننگ ماڈل تجویز کیا ہے جو عالمی سطح پر پانی جمع ہونے والے  علاقوں میں پانی کے بہائو کی پیشگوئی کرکے سیلاب سے متعلق پیشگوئی بہتر بنا سکتا ہے۔

غیر ملکی جریدے میں شائع شدہ ایک حالیہ تحقیقی مضمون کے مطابق پانی کے بہا اور سیلاب کی پیش گوئی ہائیڈرولوجی میں دیرینہ چیلنجز میں سے ایک ہے۔ روایتی فزیکل بنیادوں پر مبنی ماڈلز کم پیرامیٹرز اور پیچیدہ ضابطوں کے طریقہ کار پر منبی ہونے سے کارگر نہیں ہوتے خاص طور پر پانی جمع ہونے والیان علاقوں میں جو اب غیرفعال ہوچکے ہیں۔

چینی اکیڈمی برائے سائنسز کے مطابق دنیا میں 95 فیصد سے زائد چھوٹے اور درمیانے درجے کے آبی ذخائر میں نگرانی کے اعداد و شمار کا فقدان ہے۔

چینی اکیڈمی برائے سائنسز کے ماتحت انسٹی ٹیوٹ آف مانٹین ہیزڈز اینڈ انوائرنمنٹ کے محققین نے دنیا بھر کے2 ہزار سے زائد پانی جمع کرنے والے علاقوں کے اعدادوشمار کو استعمال تاکہ ایسا ماڈل تیار کیا جاسکے جو تمام تخیمنہ یا غیر تخمینہ شدہ علاقوں میں پانی کے بہائو کی عالمی سطح پر پیشگوئی کرسکے۔

یہ آبی ذخیرہ گاہیں مختلف نوعیت کی تھی جس کا مقصد مختلف نوعیت کے اعدادوشمار کا حصول تھا۔نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ ماڈل کی پیشگوئی میں درستگی کا تناسب روایتی ہائیڈرولوجیکل ماڈلز اور دیگر اے آئی ماڈلز سے زیادہ تھا۔

تحقیقی مضمون میں کہا گیا ہے کہ اس مطالعے نے ہائیڈرولوجیکل ڈیٹا کے فقدان فزیکل ماڈل کی ساخت اور پیمائش میں موجود خامیوں پر قابو پاکر گہرائی سے مطالعہ کرنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔

Related posts

اسرائیل کا لبنان جنگ بندی کا مطالبہ ماننے سے انکار

Mobeera Fatima

اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے ہیں، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے،وزیر تعلیم پنجاب

admin

ایرانی ہیلی کاپٹر کو گرانے میں واشنگٹن کا کوئی کردار نہیں، امریکہ

admin

Leave a Comment