Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ٹیرف کے معاملے پر امریکی دبائو قبول نہیں ، آخر تک لڑیں گے ، چین

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مزید 50 فیصد ٹیرف کی دھمکی پر چین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان چینی وزارتِ تجارت کا کہنا ہے کہ امریکا اپنی ضد پر قائم رہا تو چین آخر تک لڑے گا، امریکا کے اس طرح کے اقدامات کبھی قبول نہیں کریں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی دھمکی نے امریکا کے بلیک میلنگ رویے کو ایک بار پھر بے نقاب کر دیا ، امریکا ٹیرف بڑھاتا رہا تو چین اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے سخت جوابی اقدامات کرے گا۔

دوسری جانب امریکا میں چین کے سفیر نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں، تجارتی جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا۔ ٹرمپ کی دھمکی کا چین پر کوئی اثر نہیں گا، چین دباؤ میں نہیں آئے گا۔

 

Related posts

بارش برسانے والے سسٹم کی انٹری، ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

شاہد خاقان اور مفتاح اسماعیل نے عوام پاکستان پارٹی کے نام سے نئی سیاسی جماعت بنا لی

Mobeera Fatima

سکھوں کا بھارت سے علیحدگی کا فیصلہ ، امریکا میں کامیاب ریفرنڈم

Mobeera Fatima

Leave a Comment