Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

وزیراعلیٰ علی امین عمران خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور خود بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین چار دیواری میں الگ زبان استعمال کرتے ہیں اور اسٹیج پر آکر مولا جٹ بن جاتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں تو وہ پوری شوگر مل بنے ہوئے تھے

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت خاص طور پر خیبر پختونخوا کے رہنما نہیں چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان جیل سے باہر آئیں۔ یہ سب ایک دوسرے کو استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور خود بانی پی ٹی آئی کی جگہ لینا چاہتے ہیں۔ ان کے اسٹیبلشمنٹ سے رابطے ہیں مگر بانی پی ٹی آئی سمجھتے ہیں کہ یہ رابطے ان کے کام آئیں گے۔

Related posts

بیٹریوں اور سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی

Mobeera Fatima

ایران نے جوابی حملہ کیا تو اپنا اور اسرائیل کا دفاع کریں گے ، ٹرمپ

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، ڈالر مزید 10 پیسے سستا

Mobeera Fatima

Leave a Comment