Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔

پشاور میں برائلر مرغی کی قیمت میں مزید 25 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، فی کلو زندہ مرغی کی قیمت 485 سے بڑھ کر 510 روپے ہو گئی ہے۔

کراچی میں مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا ہے، دکانداروں نے گزشتہ روز کے سرکاری نرخ 635 کو نظرانداز کرتے ہوئے من مانے نرخ وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔

شہر قائد میں مرغی کا گوشت 700 سے 740 روپے تک فروخت ہو رہا ہے، اس طرح ایک ہفتے کے دوران مرغی کی قیمت میں 100 روپے کلو کا اضافہ ہو گیا ہے، انڈوں کی سرکاری قیمت 300 روپے مقرر ہے لیکن فی درجن انڈے 380 روپے میں فروخت کئے جا رہے ہیں۔

زندہ مرغی کی سرکاری قیمت 410 روپے مقرر ہے لیکن ہول سیل میں زندہ مرغی 480 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

Related posts

آئی ایم ایف پروگرام پر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہیں، وفاقی وزیر خزانہ

Mobeera Fatima

قربانی کا گوشت خراب ہونے سے بچانے کا آسان طریقہ

Mobeera Fatima

اے سی سی اے کی 120 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستانی خاتون صدر منتخب

Mobeera Fatima

Leave a Comment