Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ملک کے تین بڑے شہروں میں مرغی کی قیمت میں کمی

ملک کے تین بڑے شہروں پشاور، لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت میں کمی ہو گئی۔

پشاور میں زندہ مرغی کی قیمت میں مزید 15 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی کلو قیمت 440 روپے ہو گئی ہے، گزشتہ روز سرکاری نرخنامے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت 455 روپے فی کلو تھی۔

لاہور میں زندہ مرغی8 روپے سستی جبکہ گوشت 11 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے، سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر زندہ کا تھوک ریٹ 389 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 403 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 584 روپے کلو مقرر کی گئی ہے، انڈوں کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے اور انڈے 262 روپے درجن ہیں۔

گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 411 روپے کلو تھا، گزشتہ روز مرغی کا گوشت 595 روپے کلو تھا، انڈے فی درجن 261 روپے تھے۔

Related posts

روس میں ہیلی کاپٹر چٹان سے ٹکرانے کے بعد دو ٹکڑے ہو گیا ، 5 افراد ہلاک

Mobeera Fatima

خیبرپختونخوا بار کونسل کا آج صوبہ بھر میں عدالتی کارروائی سے بائیکاٹ کا اعلان

Mobeera Fatima

یورو کپ 2024، ترکیے نے 16 سال بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

Mobeera Fatima

Leave a Comment