Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ، انڈے بھی مزید مہنگے

مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت بھی مزید بڑھ گئی۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری سرکاری نرخنامے میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 29 روپے فی کلو اضافہ ہوگیا ہے، مرغی کا گوشت 548 روپے کلو کی سطح پر پہنچ گیا، گزشتہ روز گوشت 519 روپے کلو تھا۔

زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 20 روپے کا مزید اضافہ ہوا ہے جس کے بعد زندہ برائلر کی تھوک قیمت 364 روپے کلو، پرچون 378 روپے کلو ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز انڈوں کی قیمت 328 روپے فی درجن تھی، قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہونے سے فی درجن انڈے 329 روپے کے ہو گئے ہیں۔

فیصل آباد میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 364 روپے کلو، پرچون ریٹ 378 روپے کلو، برائلر گوشت 548 روپے کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 329 روپے ہے۔

ملتان میں زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 354، پرچون ریٹ 368 روپے کلو، برائلر گوشت کا ریٹ 530 روپے کلو ہے، انڈوں کی فی درجن قیمت 324 ہے۔

Related posts

بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی والدہ نے ارشد ندیم کو اپنا بیٹا بنا لیا

Mobeera Fatima

بھارت کی ہٹ دھرمی ، چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان

Mobeera Fatima

صائم ایوب کا ری ہیب مکمل، لاہور پہنچ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment