Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

مرغی کا گوشت 22 روپے کلو سستا، سبزی اور فروٹ کے نئے نرخ بھی مقرر

لاہور، مرغی کا گوشت 22 روپے کلو سستا ہو گیا، انتظامیہ نے سبزی اور فروٹ کے نئے نرخ بھی جاری کر دیے۔

برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 22 روپے کمی سے فی کلو گوشت 494 روپے کا ہو گیا۔

زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 328 اور پرچون ریٹ 341 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے، فارمی انڈوں کی قیمت 246 فی درجن پر مستحکم ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ بھی جاری کر دیے گئے ہیں، سرکاری نرخنامے کے مطابق پیاز درجہ اول کی فی کلو قیمت 95 روپے، آلو کی قیمت 78روپے، ٹماٹر فی کلو 65 روپے اور سبز مرچ کی فی کلو قیمت 100 روپے مقرر کی گئی ہے۔

ادرک کی قیمت 650 روپے کلو، لہسن دیسی کی قیمت285 روپے کلو اور فارمی کھیرے کی قیمت 60 روپے کلو، میتھی کی قیمت 130 روپے، بینگن کی قیمت 60 روپے کلو، پھول گوبھی کی قیمت 120 روپے اور شلجم کی قیمت75 روپے فی کلو ہے۔

شملہ مرچ کی قیمت 180 روپے، لیموں دیسی کی قیمت 310 روپے کلو، مٹر کی قیمت235 روپے کلو، گھیا کدو کی قیمت 75 روپے کلو، گاجر چائینہ کی قیمت70 روپے کلو، کریلے کی قیمت90 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

سیب کالا کولوکی قیمت 310 روپے، آڑو کی قیمت 190 روپے کلو، آلو بخارا 175 روپے کلو،فالسہ 170، تربوز 40 روپے کلو، کھجور ایرانی 475 روپے کلو،آم سندھڑی کی قیمت 150 روپے کلو، آم دوسہری 145 روپے کلو جبکہ کیلا درجہ اول کا فی درج ریٹ 145 روپے ہے۔

Related posts

ٹورنامنٹ میں مزہ آیا، سیمی فائنل کھیلنا اور جنوبی افریقا سے ہارنا قبول ہے، راشد خان

Mobeera Fatima

ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں کمی ریکارڈ

admin

نان فائلرز کے لوڈ اور ڈیٹا پر اضافی ٹیکس، پلان بی پر عملدرآمد کیلئے گرین سگنل

admin

Leave a Comment