Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

تین بڑے شہروں میں مرغی سستی ہو گئی

تین بڑے شہروں میں مرغی سستی ہو گئی۔

لاہور میں زندہ برائلر مرغی 10 روپے کلو سستی ہوگئی، سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 304 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 318 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور میں برائلر مرغی کا گوشت 14 روپے کلو سستا ہوا ہے جس بعد قیمت 475 روپے سے 461 روپے پر آ گئی ہے۔انڈے دو روپے مہنگے ہونے سے 317 روپے درجن ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز لاہور میں برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 314 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 328 روپے تھا جبکہ انڈے 315 روپے کلو تھے۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی 8 روپے کلو سستی ہوگئی ہے جبکہ مرغی کا گوشت 11 روپے سستا ہوا ہے، دوسری جانب انڈے تین روپے فی درجن مہنگے ہو گئے ہیں۔

ملتان میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 286 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 300 روپے مقرر کیا گیا ہے، مرغی کا گوشت 435 روپے کلو میں دستیاب ہے۔انڈوں کی فی درجن قیمت 317 روپے مقرر کی گئی ہے۔

Related posts

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات

Mobeera Fatima

پاکستان اور سعودی عرب میں حج معاہدہ ہو گیا ، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق

Mobeera Fatima

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان

Mobeera Fatima

Leave a Comment