Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چودھری شجاعت نے ملکی معاملات میں امریکی مداخلت کا امکان مسترد کردیا

مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ امریکا کی نئی قیادت کی پاکستان کے امور میں مداخلت کے بارے افواہیں بے بنیاد ہیں۔

مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین سے چین کے سرمایہ کاروں کے وفد نے سکارلٹ ژیانگ کی سربراہی میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ملاقات میں مسلم لیگ ق کے صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کی اپنی پالیسیاں ہیں، وہ ہمارے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گا۔

چین بھی اس حوالے سے واضح موقف رکھتا ہے۔ چین اور پاکستان کے مابین گہرے دوستانہ مراسم اور تجارتی تعلقات قائم ہیں۔ملاقات میں صوبائی وزیر چودھری شافع حسین بھی موجود تھے۔ ملاقات میں امریکا میں ہونے والے انتخابات، نتائج، چین کی پالیسی اور دیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان کے درمیان گہرے دوستانہ مراسم اور تجارتی تعلقات ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھایا جائے گا،چین کی جانب سے پاکستان اور پنجاب میں نئے پروگرام شروع کرنے پر مشکور ہیں۔

Related posts

شاہد آفریدی نے کاروباری دنیا میں قدم رکھتے ہوئے لالہ دربار کا افتتاح کر دیا

Mobeera Fatima

بارشیں اور سیلابی صورتحال، گندم اور آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

Mobeera Fatima

پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوم آزادی منانے والوں کو مبارکباد، امریکی وزیر خارجہ

Mobeera Fatima

Leave a Comment