Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

چیمپئنز ٹرافی، سندھ حکومت کا پاک بھارت میچ بڑی اسکرینز پر دکھانے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ بڑی اسکرینز پر دکھانے کا فیصلہ کر لیا۔

سندھ حکومت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ دکھانے کے لیے عوامی مقامات پر بڑی اسکرین لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 23 فروری کو عوامی مقامات پر بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ لائیو دکھائے جائیں گے۔

صوبائی وزیر کھیل محمد بخش مہر نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، گھوٹکی سمیت 30 اضلاع میں پاک بھارت میچ براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں سی ویو، سندھ یوتھ کلب اور گلستان جوہر میں بڑی اسکرینز لگائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ 23 فروری بروز اتوار کو پاکستان آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنا دوسرا میچ بھارت کے خلاف دبئی میں کھیلے گا۔ گزشتہ روز پاکستان اپنا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا تھا جس میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی۔

Related posts

دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند، مکینوں کو نقل مکانی کی ہدایت

Mobeera Fatima

لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کرنے کا حکم

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 15 ہزار کی حد بحال ، ڈالر سستا ہو گیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment