Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

چیمپیئنز ٹرافی، شعیب اختر نے سیمی فائنلسٹ ٹیموں بارے پیشگوئی کر دی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے چیمپیئنز ٹرافی کے سیمی میں پہنچنے والی ٹیموں کے بارے میں پیشگوئی کر دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، افغانستان اور بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچیں گی۔ افغان ٹیم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ٹیم نے میچورٹی کا مظاہرہ کیا تو سیمی فائنل کھیل سکتی ہے۔

شعیب نے امید کرتے ہوئے کہا کہ 23 فروری کو بھارت کو پاکستان شکست دے گا، ان کا کہنا تھا کہ اگر پاکستان نیوزی لینڈ اور بھارت کو شکست دے دیتا ہے تو آدھا ٹورنامنٹ جیت جائے گا۔

انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ چیمپیئنز ٹرافی کا فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونا چاہیے، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اب ٹیم سلیکشن پر سوال نہ اٹھائیں بلکہ ٹورنامنٹ میں ٹیم کی سپورٹ کریں۔

Related posts

روس کیساتھ 3 سالہ جنگ میں45 ہزار سے زائد یوکرینی شہری ہلاک ہوئے، صدر یوکرین

Mobeera Fatima

اسٹریلیا میں کرکٹ کو بطور مضمون پڑھانے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

خاور مانیکا تشدد کیس ، پی ٹی آئی وکیل کی ضمانت منظور

Mobeera Fatima

Leave a Comment