پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنی تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں اور اس حوالے سے حکومت پاکستان نے بھی بڑی تعداد میں بھارتی فینز کو ویزا دینے کی تیاری مکمل کر لی۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز دیکھنے والے فینز کو بڑی تعداد میں ویزے دیے جائیں گے اور انہیں پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا جائے گا۔
پاکستان نے بی سی سی آئی کو بارڈر قوانین میں نرمی کے حوالے سے آگاہ کر دیا ہے، چیمپئنز ٹرافی میں شریک تمام ٹیموں کے شائقین کو آئی سی سی قوانین کی روشنی میں ویزے جاری کئے جائینگے۔