Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

چیئرمین پی سی بی نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں اضافہ کر دیا

پی سی بی نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں حیران کن اضافہ کردیا، ریڈ بال کیلئے 2 لاکھ، 50 اوور فارمیٹ کیلئے 1 لاکھ 25 ہزار جبکہ ٹی20 کیلئے 1 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے معاوضوں اور میچ فیس میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ان ٹورنامنٹس میں سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کے علاوہ گزشتہ 3 برس سے مختلف ایونٹس میں پرفارم کرنے والے 150 کرکٹرز بھی ایونٹ میں حصہ لے سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اِن کھلاڑیوں کی تنخواہوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ کیا ہے۔سال 2023-24سیزن کے دوران اِن ڈومیسٹک کرکٹرز کو تنخواہوں کی مد میں محض 50 ہزار سے 3 لاکھ روپے کیٹیگری کے حساب سے دیے جاتے تھے۔

اسی طرح بورڈ کے کھلاڑیوں کی میچ فیس میں بھی اضافہ کیا ہے، ریڈ بال کیلئے 2 لاکھ، 50 اوور فارمیٹ کیلئے 1 لاکھ 25 ہزار جبکہ ٹی20 کیلئے 1 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

گزشتہ سیزن کے مقابلے میچ فیس میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، اس سے قبل ریڈ بال کیلئے 80 ہزار اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے 40 ہزار روپے دیے جاتے تھے۔

Related posts

دوسرے ٹیسٹ میچ کا آخری دن، بنگلا دیش کی آسان ہدف کی جانب پیشقدمی جاری

Mobeera Fatima

پٹرول 1.35روپے ، ہائی سپیڈ ڈیزل 3.85روپے فی لٹر مہنگا کردیا گیا

Mobeera Fatima

پی ٹی سی ایل ملازمین پنشن کیس، سپریم کورٹ نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دے دیا

Mobeera Fatima

Leave a Comment