Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںدنیا

ایران اور اسرائیل میں سیزفائر نافذ، ٹرمپ کا باضابطہ اعلان صبح 9 بجے ہوگا

تہران/یروشلم، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا اطلاق ہو چکا ہے۔

ایرانی وقت کے مطابق صبح 4 بجے کے بعد دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر حملے بند کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، سیزفائر کا باقاعدہ اعلان ایرانی وقت کے مطابق صبح 9 بجے کیا جائے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا کہ رات بھر مختلف محاذوں پر شدید جھڑپیں ہوتی رہیں اور ایران نے ہر حملے کا مؤثر اور بھرپور جواب دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے دفاعی پوزیشن اپناتے ہوئے دشمن کے ہر وار کو ناکام بنایا،انہوں نے اپنی بہادر افواج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے آخری لمحے تک مادرِ وطن کا دلیری سے دفاع کیا۔

Related posts

اسپین کے چرچ میں 91 سال بعد اذان، نئی تاریخ رقم

Mobeera Fatima

اسٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

کل رات تک بھارت کی کارروائی جاری تھی، ہم نے قرض پورا کر دیا، خواجہ آصف

Mobeera Fatima

Leave a Comment