پنجاب بھر میں پولیس کے شہدا کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شمعیں روشن کرکے یوم شہدا پولیس کی تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
شمعیں روشن کرنے کی تقریب میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، شہدا کی یادگاروں سمیت مختلف مقامات پر شمعیں روشن کرکے شہدا پولیس کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
واضح رہے پنجاب سمیت ملک بھر میں 4 اگست یوم شہدا پولیس کے طور پر منایا جاتا ہے۔
