Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جلسے کے این او سی کی منسوخی ، پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دیدی

ترنول اسلام آباد جلسے کا این او سی منسوخ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، عمیر نیازی، شہریار آفریدی اور ثناء اللہ مستی خیل کی جانب سے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ڈی سی اسلام آباد نے چار جولائی کو عدالت کو بتایا کہ این او سی جاری کیا گیا، عامر مغل سرکاری حکام کو جلسہ گاہ کے وزٹ پر لے جانے کیلئے ڈی سی آفس گئے لیکن انہیں گرفتار کیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کے ٹویٹ سے معلوم ہوا کہ جلسے کا این او سی منسوخ کر دیا گیا ہے، بعدازاں ڈی سی اسلام آباد نے این او سی منسوخ کرنے کا لیٹر بھیج دیا، عدالتی حکم کے باوجود جلسے کا این او سی معطل کرنا توہین عدالت ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ جلسہ کرنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری اور فریقین کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا جائے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں، کسی بھی صورت جلسہ منسوخ نہیں ہو گا، فارم  47 کی حکومت ڈر کے مارے یہ سب کچھ کر رہی ہے ، ڈی سی اسلام آباد حکومت کے ٹاؤٹ بنے ہوئے ہیں۔

Related posts

پاراچنار میں حالات کشیدہ، پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق کا اظہار تشویش

Mobeera Fatima

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج پہلا ون ڈے کھیلا جائے گا

Mobeera Fatima

انگلش کرکٹر پر پی ایس ایل سمیت فرنچائز لیگز کھیلنے پر پابندی

Mobeera Fatima

Leave a Comment