Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف ، کینیڈا کا امریکا کیساتھ تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا فیصلہ

کینیڈین وزیراعظم نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا کے مفادات کے حصول کے لیے مذاکرات میں پیشرفت نہیں ہوئی، امریکا نے کینیڈا پر 50 فیصد ٹیرف عائد کیا۔

کینیڈین وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کینیڈا بھی اسی شرح سے جوابی ٹیرف عائد کرے گا۔

دوسری جانب امریکا نے کہا ہے کہ کینیڈین درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف آج رات نافذ ہوجائے گا، امریکا نے کینیڈا کو ٹیرف میں نمایاں کمی کی پیشکش کی تھی، کینیڈا نے ٹیرف سے متعلق مزید رعایتیں طلب کیں اور تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دینے سے انکار کر دیا۔

امریکی حکومت نے الزام عائد کیا کہ کینیڈا امریکی مصنوعات کے خلاف جوابی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کا کوئی نیا اجلاس طے نہیں کیا گیا۔

واضح رہےتجارتی مذاکرات کی ناکامی سے امریکا اور کینیڈا کے درمیان پہلے ہی کشیدہ تجارتی تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، دونوں ممالک کے کاروباری حلقے نئی ٹیرف جنگ کے ممکنہ معاشی اثرات پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

Related posts

خوشخبری! پاکستانی طلباء کے لیےسعودی عرب میں مکمل فنڈڈ ریسرچ پروگرام

Mobeera Fatima

شہید آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین جولائی تک مؤخر کردی گئی

Mobeera Fatima

یو اے ای کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دورے کی سختی سے تردید

Mobeera Fatima

Leave a Comment