Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

نجی اسپتال میں بشریٰ بی بی کی آنکھ کا آپریشن

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی دائیں آنکھ کی بینائی متاثر ہونے کی شکایت پر آپریشن کیا گیا۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق دائیں آنکھ میں ریٹینل ڈیٹچمنٹ (Retinal Detachment) تشخیص ہوا جس پر جیل انتظامیہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ماہرین چشم سے معائنہ کرایا۔

سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق 16 اپریل کی شام مریضہ کو راولپنڈی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا، سرجری سے قبل ضروری ٹیسٹ اور طبی معائنہ مکمل کیا گیا ،سرجری پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پینل نے انجام دی۔

سپرنٹنڈنٹ جیل نے بتایا کہ سرجری کے بعد مریضہ کو اسپتال سے ڈسچارج کرکے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، آپریشن کے بعد کے معائنے اور فالو اپ ڈاکٹرز کے مشورے مطابق کیے جائیں گے۔

Related posts

بیٹریوں اور سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی

Mobeera Fatima

خیبر پختونخوا حکومت کا انصاف فی میل ایجوکیشن کارڈ شروع کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

پرائیویٹ اسکولز، اب 10 فیصد بچوں کو مفت تعلیم دینا ہو گی، لسٹیں طلب

Mobeera Fatima

Leave a Comment