Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

جیل میں بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل میں بہتر سہولیات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

بشریٰ بی بی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری داخلہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل اور چیف کمشنر اسلام آباد کو فریق بنایا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ بطور خاتون اول وزیر اعظم ہاؤس میں مقیم رہی، اپنے بہتر معیار زندگی کی وجہ سے قانون کے مطابق بہتر سہولیات کی حقدار ہوں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بہتر سہولیات کے لیے جیل حکام کو متعدد بار درخواست دی، مگر ایک نہ سنی گئی جبکہ ان کے شوہر بانی پی ٹی آئی کو اسی جیل میں بہتر سہولیات کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ فریقین کو اپنی قانونی ذمہ داریاں پوری کرنے کی ہدایت کی جائے، جیل رولز 1978 کے تحت بہتر سہولیات کی فراہمی کا حکم دیا جائے۔

Related posts

جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سوک یول کو عہدے سے ہٹا دیا

Mobeera Fatima

سرکاری حج اسکیم ، درخواستیں دینے والے تمام شہری فریضہ حج ادا کر سکیں گے

Mobeera Fatima

پارلیمنٹ آج ارشد ندیم کو مبارکباد دے گی

Mobeera Fatima

Leave a Comment