Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بجٹ ایک مرتبہ پھر صرف دکھانے کیلئے ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ ایک مرتبہ پھر بجٹ صرف دکھانے کیلئے ہے۔

منعم ظفر نے کہا کہ سود کی ادائیگی پہ بجٹ کی بڑی رقم خرچ ہوگی، انہوں نے کہا کہ کراچی میں پانی کیلئے کم ترین رقم مختص ہوئی۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ہر حکومت سے کے فور مکمل ہونے کی خوشخبری سنتے رہے ہیں،کراچی کی دشمنی پر پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن ایک ہیں۔

کراچی میں ایسا کوئی منصوبہ نہیں جسے مکمل ہونے میں 10سال نہ لگے ہوں، گرین لائن کا منصوبہ نمائش پر لا کر چھوڑ دیا، ریڈ لائن منصوبے کے نام پر پورا شہر کھودا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو ترقیاتی بجٹ میں 500 ارب روپے دیے جائیں، تمام سیاسی جماعتیں کراچی کے ساتھ دشمنی کررہی ہیں، ایم کیو ایم جواب دے کہ وہ کراچی کیلئے کیا کر رہی ہے۔

Related posts

انگلینڈ کی بڑی فتح افغانستان کو سیمی فائنل میں پہنچا دے گی

Mobeera Fatima

امریکا ، کار سوار نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی ، 15 افراد ہلاک ، 30 زخمی

Mobeera Fatima

اسلام آباد ہائیکورٹ: نیشنل یونیورسٹی آف سیکیورٹی سائنسز بل سے متعلق فیصلہ محفوظ

Mobeera Fatima

Leave a Comment