Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام لا رہے ہیں، طلبہ کو فارن سکالرشپ پر بھیجیں گے،وزیر تعلیم پنجاب

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے رواں ہفتے صوبے میں ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری کر دیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 8 تا 10 مئی دن کے وقت درجہ حرارت میں 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے۔

اس دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چل سکتی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے جبکہ 10 تا 11 مئی جنوبی پنجاب میں طوفانی بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب بھرمیں ضلعی انتظامیہ کو اس موسمی صورتٍ حال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق طوفان سے کھڑی فصلوں کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام کو محتاط رہنا ہو گا۔

Related posts

بھارت ، مندر میں بھگدڑ مچنے سے 7 افراد ہلاک ، 35 زخمی

Mobeera Fatima

اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں سے خان یونس بھی خالی کروا لیا ، بمباری سے مزید درجنوں شہید

Mobeera Fatima

حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ، پہلے آیئے پہلے پائیے کے تحت منظور تصور ہونگی

Mobeera Fatima

Leave a Comment