Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

بائیکاٹ یا میچ؟ پی سی بی کا فیصلہ تاحال التوا کا شکار، پاکستان کا اگلا ٹاکرا سر پر آن پہنچا

اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ایشیا کپ کے مزید میچز سے بائیکاٹ یا کھیلنے کا حتمی فیصلہ نہ ہو سکا۔ جبکہ شیڈول کے مطابق پاکستان نے آج یو اے ای کے خلاف کھیلنا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کی درخواست پر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا۔ جس کے بعد امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پاکستان آج یو اے کے خلاف اپنا میچ کھیلے گا۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی کے فیصلے بعد اب پی سی بی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھیلنے یا نہ کھیلنے کا فیصلہ کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ میں اپنائے جانے والے رویئے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ریفری اینڈی پائی کرافٹ تبدیل نہ کرنے کی صورت میں ایشیا کپ کے مزید میچز نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق پاکستان کے یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے پر مشاورت جاری ہے۔ تاہم حکومت پاکستان کی ہدایت کے بغیر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جائے گا۔

Related posts

پہلا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف 378 رنز بنا کر آوٹ

Mobeera Fatima

بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

Mobeera Fatima

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، پاکستان اور آسٹریلیا آج لاہور میں مدمقابل

Mobeera Fatima

Leave a Comment