Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

بورڈ آف پیس اقوام متحدہ کی جگہ لے سکتا ہے، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مستقبل میں یہ ممکن ہے کہ “بورڈ آف پیس” اقوامِ متحدہ کی جگہ لے لے، تاہم فی الحال وہ چاہتے ہیں کہ عالمی ادارہ اپنا کام جاری رکھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ وہ اقوامِ متحدہ کی صلاحیتوں کے سب سے بڑے حامی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ اقوامِ متحدہ کبھی بھی اپنی مکمل صلاحیت کے مطابق کام نہیں کر سکی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگرچہ اقوامِ متحدہ کے پاس دنیا میں امن کے قیام کی بڑی گنجائش موجود ہے، تاہم عملی طور پر ادارہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام رہا ہے۔

دوسری طرف متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی ہے۔

اماراتی وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید نے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کا فیصلہ صدر ٹرمپ کے غزہ کے لیے 20 نکاتی امن منصوبے کے مکمل نفاذ کی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے، جو فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے حصول کے لیے نہایت اہم ہے۔

Related posts

اسرائیل کے رات گئے لبنان پر شدید حملے، دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے، 6 شہری جاں بحق

Mobeera Fatima

امریکا ایران جنگ، دوبارہ کشیدگی نے خطے اور عالمی معیشت کو خطرے سے دوچار کردیا

Mobeera Fatima

نائیجر، مسجد میں دہشت گردوں کا حملہ، 44 افراد جاں بحق، 13 زخمی

Mobeera Fatima

Leave a Comment