Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

بلڈ ڈونیشن کرنے والے کسی ایک فرد یا خاندان نہیں بلکہ پورے معاشرے کے محسن ہیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ جو لوگ خون عطیہ کرتے ہیں، وہ نہ صرف کسی ایک فرد بلکہ پورے معاشرے کے محسن ہوتے ہیں۔

مریم نواز نے انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں جان بچانے کیلئے رضاکارانہ بلڈ ڈونیشن کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا اور نوجوانوں کو بلڈ ڈونیشن کے کارخیر میں حصہ لینے کی اپیل کی۔

انہوں کہا کہ رضاکارانہ طور پر بلڈ ڈونیشن کرنے والے کسی ایک فرد یا خاندان نہیں بلکہ پورے معاشرے کے محسن ہیں،  خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے، جو کسی ضرورت مند کے لئے زندگی کا پیغام بن سکتا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ محفوظ خون کی منتقلی سے سالانہ لاکھوں جانیں بچائی جارہی ہیں، پنجاب میں بروقت صحتمند خون کی فراہمی کے لئے مربوط سسٹم واضح کیا گیا ہے، پنجاب کو پاکستان کا پہلا باقاعدہ ورچوئل بلڈ بینک قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 4 کا بٹن دبانے سے ورچوئل بلڈ بینک سے رابطہ کرسکتے ہیں، سیف سٹی ویب سائٹ یا پولیس خدمت مرکز پر عطیہ دینے کے لئے رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔۔

Related posts

وزیراعظم کی 200 یونٹس استعمال کرنیوالوں کیلئے ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے کی ہدایت

admin

24 گھنٹوں کے دوران تائیوان میں دوسرا زلزلہ، شدت 6.3 ریکارڈ

Mobeera Fatima

بنگلہ دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں ڈراپ کرنے پر شاہین ناراض

Mobeera Fatima

Leave a Comment