Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںکھیل

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ، بھارتی ٹیم کو پاکستان آنے کی تاحال منظوری نہ مل سکی

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کے لیے تاحال حکومتی منظوری نہیں مل سکی۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم حکومتی اجازت کی منتظر ہے، بھارتی ٹیم نے پاکستان میں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں حصہ لینا ہے۔

بھارتی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو وزارت کھیل کی جانب سے این او سی مل چکا ہے جبکہ ٹیم کو وزارت داخلہ اور خارجہ سے تاحال کلیئرنس نہیں ملی۔

اس حوالے سے انڈین بلائنڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری شیلندرا یادیو کا کہنا ہے کہ 2 ہفتوں سے حکومتی کلیئرنس کا انتظار کر رہے ہیں، حکومت سے ہاں یا ناں چاہیے۔

Related posts

پی ٹی آئی مظاہرین کو آنسو گیس شیل کہاں سے ملے؟ آئی جی خیبرپختونخوا نے تحقیقات کا حکم دے دیا

Mobeera Fatima

وزیراعلیٰ پنجاب کا 3200 صحافیوں کو پلاٹ فراہم کرنے کا فیصلہ

Mobeera Fatima

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیویارک اسٹیڈیم میں رنز کے طوفان کی پیشگوئی

admin

Leave a Comment