Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پشاور میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، جانی نقصان نہیں ہوا

پشاور میں پولیس وین کے قریب دھماکا ہوا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر پولیس وین معمول کے گشت پرتھی کہ اس دوران سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی پھٹ گیا۔

ایس ایس پی آپریشن نے بتایا کہ دھماکے سے پولیس وین کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ ایس پی ورسک محمد ارشد خان اور ڈی ایس پی ورسک ارباب نعیم حیدر موقع پر موجود تھے، دھماکے کے فوراً بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے۔ علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے۔

Related posts

وزیر داخلہ کا پاکستان بھر میں یونین کونسل سطح پر شناختی کارڈ بنانے اور تجدید کی سہولت کا اعلان

admin

ملک کے مختلف مقامات پر بارش ہونے کی پیشگوئی

Mobeera Fatima

پشین، ڈیوٹی میں غفلت پر 65 اساتذہ برطرف

Mobeera Fatima

Leave a Comment