Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

ڈیووس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے بلاول بھٹو کی اہم ملاقات

ڈیووس میں پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔

ترجمان پیپلزپارٹی کے مطابق ملاقات میں ملکی اورعالمی سیاسی و اقتصادی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اس دوران پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری کے لئے اقدامات، چیلنجزاورممکنہ حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں ملک میں سرمایہ کاری، ترقیاتی منصوبے اور اقتصادی استحکام کے حوالے سے بھی اہم نکات زیر غور آئے۔

ملاقات میں باہمی مشاورت کے ذریعے ملکی مفاد میں فیصلے کرنے اور بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی بات ہوئی، جس سے سیاسی قیادت کی مربوط حکمت عملی سامنے آتی ہے۔

Related posts

وسطی ایشیا سے تجارتی سامان کی پاکستانی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا بھر میں آمد و رفت ہو گی، وزیراعظم

Mobeera Fatima

جنوبی وزیرستان لوئر میں آج ایک روزہ مکمل کرفیو نافذ

Mobeera Fatima

اچھے اساتذہ سر کا تاج ہیں، برے اساتذہ کا احتساب ہو گا، صوبائی وزیر تعلیم

Mobeera Fatima

Leave a Comment