Daily Systematic Metro News Breaking News
پاکستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ خوراک ختم کر دیا

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ خوراک ختم کر دیا، اشیائے ضروریہ، قیمت کنٹرول اور صارفین کے تحفظ کے لیے نیا محکمہ قائم کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے کموڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے قیام کی منظوری دے دی،کموڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو قیمتوں کے تعین اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف اختیارات حاصل ہونگے۔

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کموڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کرے گی،نئے محکمہ کے قیام سے سرکاری اخراجات میں کروڑوں روپے کی بچت متوقع ہے۔

کموڈیٹی مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں کل 974 آسامیاں رکھی جائیں گی،ڈائریکٹوریٹ آف کموڈیٹی مینجمنٹ میں مجموعی طور پر 625 آسامیاں ہوں گی۔

Related posts

جعلی مقدمات کے خاتمے تک احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا، بیرسٹر سیف کا اعلان

Mobeera Fatima

دشمن ملک اور افواج پاکستان کوکمزور کرنا چاہتے ہیں، گورنر سندھ

Mobeera Fatima

سلو انٹرنیٹ اور فائر وال کی تنصیب کیخلاف درخواست کل سماعت کیلئے مقرر

Mobeera Fatima

Leave a Comment