Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

مرغی کی قیمت میں بڑا اضافہ، ملتان میں انڈے سستے ہو گئے

لاہور اور ملتان میں مرغی کی قیمت مزید بڑھ گئیں، تین دن میں مرغی کا گوشت 43 روپے کلو مہنگا ہوا ہے۔

آج لاہور میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافہ ہوا ہے جبکہ گوشت کی فی کلو قیمت میں 14 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 274 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 288 روپے مقرر کیا گیا ہے، گوشت کی فی کلو قیمت 417 روپے مقرر کی گئی ہے، انڈے فی درجن 244 روپے کے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں تین دن کے دوران مرغی کا گوشت 43 روپے کلو مہنگا ہوا ہے، اوپن مارکیٹ میں مرغی کا صافی گوشت 450 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے، ٹولٹن مارکیٹ میں بون لیس گوشت 520 روپے کلو ہوگیا ہے۔

آج ملتان میں زندہ برائلر مرغی 26 روپے کلو مہنگی ہوئی ہے جبکہ گوشت 39 روپے کلو مہنگا ہوا۔ انڈے 14 روپے فی درجن سستے ہوئے ہیں۔

Related posts

مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا

Mobeera Fatima

ہرنائی میں کان کنوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ، 9 جاں بحق ، 15 زخمی

Mobeera Fatima

پاک نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریزکا آخری میچ کل کھیلا جائیگا

Mobeera Fatima

Leave a Comment