وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کو اپنا خاتمہ نظر آرہاہے، یہ سیاسی میدان میں پی ٹی آئی کا کسی صورت مقابلہ نہیں کر سکتے ۔ شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ میں بیانات دے رہے ہیں۔
علی امین گنڈا پور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت جعلی طریقے سے اقتدار پر قابض ہوئی ہےیہ سیاسی میدان میں پی ٹی آئی کا کسی صورت مقابلہ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی بنیاد پر بنی حکومت فیصلہ کرے گی کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے ؟ مقبول ترین جماعت پر پابندی لگا نا جعلی حکومت کی خواہش سے زیادہ کچھ نہیں ہے ۔ مینڈیٹ چوروں کی حکومت حواس باختہ ہوچکی ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ انہیں مخصوص نشستوں پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر تکلیف ہو رہی ہے ، انہوں نے خود ماضی میں سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، الیکشن ٹریبونل اور مستقبل کے فیصلوں سے ان کا دھڑن تختہ ہوجائے گا۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت کو اپنا خاتمہ نظر آرہاہے، یہ شکست دیکھ کر بوکھلاہٹ میں بیانات دے رہے ہیں، ہم نے پہلے بھی ان کا مقابلہ کیا ،اب بھی بھر پور مقابلہ کریں گے۔