Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

اٹک: اسکول وین پر فائرنگ سے 2 بچے جاں بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس

اٹک کے علاقے ڈھیری کوٹ میں اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 بچے زخمی ہوئے ہیں۔ اسکول وین کا ڈرائیور بھی واقعے میں زخمی ہے۔ تمام زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی بچوں کی عمریں 5 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اٹک میں اسکول وین پر فائرنگ میں جاں بحق بچوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور واقعے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر اعلیٰ نے کمشنر راولپنڈی سے واقعے سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی۔

Related posts

سبزیوں کی قیمتیں گزشتہ 6 سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں ، عظمیٰ بخاری

admin

قومی ٹیم کو بڑا دھچکا ، اوپنر بیٹر فخر زمان انجری کے باعث چیمپئنز ٹرافی سے باہر

Mobeera Fatima

ڈالر کی قیمت مزید کم ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان

Mobeera Fatima

Leave a Comment