Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

چیف جسٹس کی تقرری ، خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب

26 ویں آئینی ترمیم کے نفاذ کے بعد چیف جسٹس کی تقرری کے لیے تشکیل دی جانے والی خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔

کمیٹی نئے چیف جسٹس کے لیے ایک کا نام فائنل کرکے وزیراعظم کو بھیجے گی ، چیف جسٹس نے آج رات 12 بجے تک تین نام کمیٹی کو بھیجنا ہیں ، آئینی ترمیم کے تحت نئے چیف جسٹس کی تقرری موجودہ چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے تین دن قبل ہو گی۔

واضح رہے خصوصی پارلیمانی کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف، احسن اقبال، شائستہ پرویز ملک اور اعظم نذیرتارڑ جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے پرویز اشرف، نوید قمر اور فاروق نائیک شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ایم کیوایم کے رعنا انصار اور جے یو آئی (ف) سے کامران مرتضی جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے بیرسٹر گوہر ، صاحبزادہ حامد رضا اور سینیٹرعلی ظفر خصوصی کمیٹی کا حصہ ہیں۔

Related posts

راولپنڈی ٹیسٹ، فیصلہ کن ٹیسٹ میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری

Mobeera Fatima

اسرائیل کی شدید بمباری ، مزید 37 فلسطینی شہید، لبنان کے 37 گائوں صفحہ ہستی سے مٹ گئے

Mobeera Fatima

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان قرض پروگرام کا معاہدہ طے

Mobeera Fatima

Leave a Comment