Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

کرم دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا ، تعداد 6 ہو گئی

ضلع کرم کے علاقے وسطی کرم میں ہونے والے بارودی مواد کے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 6 ہو گئی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں زخمیوں میں سے ایک اور زخمی جان کی بازی ہار گیا ہے۔

یاد رہے کہ دو دن قبل سینٹرل کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں سڑک پر موجود ایک کار تباہ ہو گئی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کار میں سوار 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ 5 زخمی ہوئے تھے جن میں سے 4 کی حالت کافی تشویشناک تھی۔

Related posts

جڑواں شہروں میں میٹرو بس بند، موبائل فون سروس جزوی معطل، اسلام آباد مکمل بند

Mobeera Fatima

جنید اکبر قومی اسمبلی کی کمیٹی اوورسیز پاکستانیز کی چیئرمین شپ سے مستعفی

Mobeera Fatima

چینی صدر نے ایس سی او ترقیاتی بینک کے قیام کی تجویز دے دی

Mobeera Fatima

Leave a Comment