Daily Systematic Metro News Breaking News
اہم خبریںپاکستان

پنجاب کے اسکولوں میں ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان

پنجاب کے اسکولوں میں ہفتے میں دو چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔

اب پنجاب کے اسکولوں میں ہفتہ اور اتوار عام تعطیل کے دن ہوں گے، صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اسکولوں میں ہفتہ کا دن یومیہ چھٹی کا دن قرار دے دیا۔

وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ ٹیچرز کمیونٹی کی آسانی کیلئے ہفتہ کا دن بطور ویکلی آف قرار دینے کا اعلان کر رہا ہوں،اساتذہ تعلیم کی خدمت کر رہے، ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اساتذہ پر ورک لوڈ زیادہ ہونے کی وجہ سے ہفتہ کے دن کی چھٹی کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔

ہفتہ کے روز چھٹی کی وجہ سے اسکولوں میں سوموار سے جمعہ تک یومیہ تدریسی اوقات کار بڑھادیے جائیں گے۔

Related posts

رواں سال جولائی اور اگست میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کا امکان

admin

اسٹاک مارکیٹ میں 99 ہزار کی حد بحال ، ڈالر بھی سستا

Mobeera Fatima

اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی ، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment