Daily Systematic Metro News Breaking News
دنیا

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں اور شریک حیات کیلئے تعلیمی وظائف کا اعلان

اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بچوں اور شریک حیات کے لیے تعلیمی وظائف کا اعلان کر دیا۔

نجی چینل کے مطابق اس اسکیم کے تحت انٹرمیڈیٹ، گریجویشن ،ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، انجینئرنگ اور ماسٹرز یا ایم ایس پروگرامز کے طلبہ درخواست دے سکتے ہیں۔

درخواست گزار کے کم از کم 60 فیصد نمبر یا 2.5 سی جی پی اے ہونا ضروری ہے۔ طالبعلم کے والدین یا شریکِ حیات کا او پی ایف میں رجسٹرڈ ممبر ہونا لازمی ہے ، ماہانہ آمدنی 2 لاکھ روپے سے زائد نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی ضروری ہے کہ طالبعلم اس تعلیمی سال میں کوئی دوسرا وظیفہ حاصل نہ کر رہا ہو۔ وفات پا جانے والے رجسٹرڈ ممبران کے بچے بھی مخصوص شرائط کے تحت اہل ہیں۔

امیدوار او پی ایف کی ویب سائٹ سے فارم ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں ، فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اپریل ہے۔

Related posts

جیٹ بلیو ایئر لائن کے طیارے کی ٹمپا میں ہنگامی لینڈنگ، متعدد مسافر زخمی

Mobeera Fatima

گائے کو مکھیوں سے محفوظ رکھنے کا کامیاب تجربہ

Mobeera Fatima

لڑکی کی اپنے عاشق کی لاش سے شادی ، لوگ حیران رہ گئے

Mobeera Fatima

Leave a Comment