Daily Systematic Metro News Breaking News
کھیل

کراچی کے نوجوان نے آئرن مین ٹرائتھلون مکمل کر کے تاریخ رقم کر دی

کراچی سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ ریان حبیب احمد نے امریکا میں منعقدہ دنیا کے مشکل ترین مقابلوں میں شمار ہونے والے آئرن مین ٹرائتھلون کو مکمل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

ٹیکساس کے شہر دی ووڈ لینڈز میں ہونے والے اس سخت مقابلے میں ریان نے ایک ہی دن میں بغیر کسی وقفے کے تین مرحلے مکمل کیے، جن میں 3.8 کلومیٹر اوپن واٹر سوئمنگ، 180 کلومیٹر سائیکلنگ اور 42.2 کلومیٹر مکمل میراتھون شامل تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Rayan Ahmed (@rayan.quest)

انہوں نے یہ تمام مراحل 15 گھنٹے، 20 منٹ اور 6 سیکنڈز میں مکمل کیے، جو مقررہ 17 گھنٹے کی حد کے اندر ایک قابل ذکر کارکردگی ہے۔ مقابلے کے دوران شدید گرمی، نمی اور تیز ہواؤں جیسے چیلنجز بھی شامل تھے۔

Related posts

لوسانے ڈائمنڈ لیگ، نیرج چوپڑا سیزن کی بہترین تھرو پھینک کر فائنل میں پہنچ گئے

Mobeera Fatima

اوپننگ بیٹرز کون ہوں گے؟ میچ سے قبل کپتان کا عثمان خان بارے بھی اہم بیان

Mobeera Fatima

پاکستان سپر لیگ، غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع

Mobeera Fatima

Leave a Comment